

تعارفِ کتاب
بچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے یہ کتاب بچوں کو اپنے جسم کی حفاظت سکھانے کے لیے لکھی گئی ہے۔ رنگ برنگی تصویروں اور آسان زبان کے ذریعے، اس کہانی میں مرکزی کردار سارہ یہ سیکھتی ہے کہ وہ غیر مطلوب چھونے سے خود کو کیسے محفوظ رکھے یا اس صورت میں اسے کیا کرنا چاہیے۔ اسی مقصد کے لیے کتاب کے آخر میں بچوں کے لیے ایک سرگرمی اور بڑوں کے لیے ہدایات اور امدادی ذرائع دی گئی ہیں۔
یہ کتاب سالوں کی تحقیق کا نتیجہ ہے- اس کی اشاعت میں ذہنی صحت اور صحت عامہ کے ماہرین، پروفیسرز، ہیلتھ ورکرز، اور کمیونٹی ممبران کی کاوشوں اور ماہرانہ رائے شامل ہیں تاکہ کتاب کی زبان، مواد اور تصاویر بچوں کی ذہنی مناسبت سے ہوں-
آرزو
کہ یہ کتاب اسکول کے نصاب میں شامل ہو، فلاحی اداروں کی آگاہی سلسلوں کا حصہ بنے اور ہر گھرانے کی بنیادی کتب میں شمار ہو۔

تعارفِ مصنف
اشہد ذہنی صحت کے ایک سرگرم حامی ہیں۔ امریکہ اور پاکستان میں رہنے سے انہوں نے دیکھا ہے کہ معاشرے اور شناخت سے ذہنی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے۔ وہ اب کئی سالوں سے عوامی صحت کے اداروں میں ذہنی صحت کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ اس جد و جہد نے ان کے ذہنی صحت کے متعلق نقطہ نظر اور انداز کی بنیاد ڈالی ہے۔
اپنی یونیورسٹی میں انہوں نے "یوشِکاگو من مکتی" کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا جس کا مقصد جنوبی ایشیائی قوم کی ذہنی صحت کے مخصوص مسائل کو مٹانا ہے۔ آج کل اشہد امریکہ میں رضاکارانہ طور پر جنسی ہراساں اور تشدد کے متاثرین کی مدد کرتے ہیں۔